ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوئس بینک میں کس کا کتنا پیسہ ، اگلے سال تک معلوم ہوجائے گا : پیوش گوئل

سوئس بینک میں کس کا کتنا پیسہ ، اگلے سال تک معلوم ہوجائے گا : پیوش گوئل

Sat, 30 Jun 2018 12:26:07    S.O. News Service

نئی دہلی،30جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں ہندوستانیوں کے ذریعہ جمع کرائے گئے کالے دھن کے تمام اعدادو شمار اگلے سال تک ملیں گے۔مسٹر گوئل کا یہ بیان اایسے وقت میں آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ نے کل ایک رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق سال2017میں ہندوستانیوں کے ذریعہ اس کے یہاں جمع کی گئی رقم پچاس فیصد سے زیادہ بڑھ کر سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مسٹر گوئل نے کہا کہ حکومت کے پاس تمام معلومات ہیں اور اگر کوئی بھی شخص قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس وقت کسی بھی شخص کے پاس ملک سے باہر روپے جمع کرانے کی ہمت نہیں ہے او ریہ حکومت کی سخت محنت سے ممکن ہوسکا ہے۔

مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستان او رسوئٹزرلینڈ کے درمیان ایک معاہدہ ہے ، جس کے تحت اس نے ہندوستان اور کچھ دیگر لوگوں کے ذریعہ دی گئی معلومات کی بنیاد پر غیر ملکی کسٹمرس کے بارے میں اطلاعات دوسروں سے شریک کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کل جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر ابھی کالا دھن یا غیرقانونی لین دین کا خدشہ ظاہر کرنا درست نہیں ہے۔


Share: